Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / کسانوں کے 10 لاکھ کھاتے فرضی ‘ وزیر مہاراشٹرا

کسانوں کے 10 لاکھ کھاتے فرضی ‘ وزیر مہاراشٹرا

ممبئی 12 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا کے وزیر مال چندر کانت پاٹل نے آج کہا کہ ریاست میں کم از کم 10 لاکھ کسان کھاتے فرضی ہیں اور انہیں قرض معافی کے کوئی فوائد حاصل نہیں ہونگے ۔وزیر موصوف نے مزید ادعا کیا کہ یہ کھاتے پہلے بینکوں یا کریڈٹ سوسائیٹیوں میں قرض کی رقم کو منتقل کرنے کیلئے کھلوائے گئے تھے ۔ قرض معافی جائزہ اور کسانوں کی درخواستوں کا جائزہ لینے سافٹ ویر کے استعمال سے متعلق سوال پر چندر کانٹ پاٹل نے کہا کہ سابقہ جائزہ کے مطابق ریاستی حکومت کی قرض معافی اسکیم سے ریاست میں 89 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم کو پتہ چلا ہے کہ کسانوں کے تقریبا دس لاکھ کھاتے فرضی ہیں ۔ ان میں بیشتر کھاتے بینکوں اور کریڈٹ سوسائیٹیز میں قرض کی رقومات کو منتقل کرنے کھلوایا گیا تھا ۔ اب نئے سافٹ ویر کی مدد سے ہم حقیقی کسانوں کا پتہ چلانے کے موقف میں ہیں جن کی واقعی کوئی زرعی زمین تھی اور انہوں نے قرض بھی حاصل کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ فرضی بینک کھاتوں میں کئی تفصیلات دستیاب نہیں ہیں اور ان کو قرض معافی اسکیم سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT