Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / کسان آٹو اسٹارٹرس کا استعمال ترک کریں ‘ چیف منسٹر کا مشورہ

کسان آٹو اسٹارٹرس کا استعمال ترک کریں ‘ چیف منسٹر کا مشورہ

حیدرآباد 12 ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے کہاکہ جب زرعی شعبہ کو 24 گھنٹے برقی سربراہ کی جارہی ہے تو آٹو اسٹاٹرس کو بے فیض ہیں اور ان کو نکالنے کسانوں میں شعور بیدار کرنے کا مشورہ دیا۔ آج پرگتی بھون میں محکمہ برقی کے اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس طلب کرکے چیف منسٹر نے یکم جنوری سے زرعی شعبہ کو 24 گھنٹے برقی سربراہ کرنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ چیف منسٹر نے کہاکہ زرعی شعبہ کو بلاوقفہ برقی سربراہ کرنے کی صورت میں آٹو اسٹاٹرس بجائے فائدہ کے نقصان دہ ثابت ہوگا۔ کے سی آر نے برقی عہدیداروں، وزراء، ارکان اسمبلی کے علاوہ دوسرے عوامی منتخب نمائندوں کو مشورہ دیا کہ وہ گاؤں جاکر کسانوں سے ملاقات کریں ۔ آٹو اسٹاٹرس کے فائدے اور نقصانات کے بارے میں شعور بیدار کریں اور رضاکارانہ طور پر آٹو اسٹاٹرس کو نکالنے کسانوں کو راضی کرائیں۔ چیف منسٹر نے کہاکہ وہ نہیں سمجھتے کہ کسان اپنے ہاتھوں خود اپنا نقصان کریں گے ۔ متحدہ آندھراپردیش میں برقی کب آئیگی اور کب جائیگی کسی کو معلوم نہیں تھا۔ ان حالات میں کسانو نے آٹو اسٹاٹرس لگا لئے تھے لیکن اب 24 گھنٹے برقی سربراہ کی جارہی ہے۔ حد سے زیادہ پانی کے استعمال سے کاشت خراب بھی ہوسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT