Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کسان برادری سے انصاف کیلئے لینڈ سروے منفرد پروگرام

کسان برادری سے انصاف کیلئے لینڈ سروے منفرد پروگرام

میدک میں گورنر ای ایس ایل نرسمہن کا اجلاس سے خطاب

میدک ۔ /26 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت ساری ریاست میں موجود لاکھوں ایکڑاراضیات کے تحفظ کے ساتھ غیر مجاز قابضین کے نام ہٹاتے ہوئے ریاست کے ریونیو ریکارڈس کو بے قاعدگیوں سے پاک کرنے اور غریب کسان برادری کے ساتھ انصاف کرنے کے مقصد سے ساری ریاست میں ایک منفرد پروگرام کا آغاز کیا ہے ۔ آیا یہ پروگرام ریاست میں مثبت اقدام کی طرف ہے ۔ اس کی جانچ کے لئے میں یہاں آیا ہوں ۔ گورنر ریاست تلنگانہ و آندھراپردیش ای ایس ایل نرسمہن میدک کے قاضی پلی گرام پنچایت کے موضع پاشاہ پور پر منعقدہ لینڈ سروے پروگرام میں شرکت کے موقع پر ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ غریب کسانوں کی بھلائی کیلئے اس طرح کے پروگرام کا آغاز کیا ہے ۔ ریاستی گورنر ٹھیک 3.30 بجے اسپورٹس اسٹیڈیم میدک پر قائم شدہ ہیلی پیاڈ پر پہونچے جہاں ریاستی ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی ضلع کلکٹر میدک بھارتی ہولیکری ، صدرنشین بلدیہ ملکارجن گوڑ نے استقبال کیا ۔ بعد ازاں ہیلی پیاڈ سے ذریعہ کار 10 کلو میٹر پر واقع پاشاہ پور پر پہونچے ۔ گورنر جناب ای ایس ایل نرسمہن نے جلسہ گاہ میں مقامی کاشت کاروں کے ساتھ لینڈ سروے پروگرام سے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے تقریباً 5 کسانوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کے نام پر کتنی اراضی ہے اور کیا اراضی سے متعلق کچھ مسائل ہیں جیسے سوالات کئے ۔ سبھی نے کہا کہ اراضی سے متعلق کچھ مسائل نہیں ہیں ۔ یہاں جاری لینڈ سروے پروگرام کے عہدیدار گھر پر آکر ریکارڈس چیک کررہے ہیں اور حکومت کا یہ اقدام درست ہے ۔ گورنر نے کہا کہ لینڈ سروے کے کاموں کی تکمیل کے بعد ہر دیہات میں حکومت کی جانب سے گرام سبھائیں منعقد کیا جاکر اراضیات کے مالکوں کے ناموں کا انکشاف کھلے عام کردیا جائے گا ۔ کس کے پاس کس نام سے کتنی زرعی اراضی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گرام سبھاؤں کے علاوہ مقامی گرام پنچایتوں تحصیل دفاتر پر تفصیلات سے متعلق ریکارڈ کی نقل چسپاں کردی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں 1954 ء میں اس طرح کے سروے کے لئے اس اجلاس میں گئے تھے ۔ صدرنشین ضلع پریشد ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی راجامنی ضلع کلکٹر بھارتی ہولیکری ، ضلع ایس پی چندنا دپیتی جوائنٹ کلکٹر میدک سریش بابو ، آر ڈی او میدک ایم ناگیش ، نائب صدرنشین بلدیہ اشوک ، تحصیلدار میدک یادگیری ، تحصیلدار گھن پور ست نارائن ، سرپنچ قاضی پلی لکشمی کے علاوہ گورنر کے ساتھ آئے ہوئے عہدیدار بی آر مینا آئی اے ایس اسپیشل چیف سکریٹری تلنگانہ حکومت اور وی کرونا آئی اے ایس اسپیشل آفیسر فار لینڈ سروے پروگرام بھی موجود تھے۔ گورنرتلنگانہ 4/15 شام کو پاشاہ پور سے میدک ٹاؤن کے اسٹیڈیم گراؤنڈ سے ہیلی کیاپٹر کے ذریعہ حیدرآباد کیلئے واپس ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT