Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کسان خشک سالی کے سبب پریشان

کسان خشک سالی کے سبب پریشان

کلواکرتی میں رعیتو سیوا سنگم کی پریس کانفرنس

کلواکرتی۔/11اکٹوبر ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی رعیتو سیوا سنگم نے میڈیا کیلئے جاری بیان میں جہاں حکومت کی کے ایل اے کے کاموں پر سست روی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے وہیں پر گنیش مورتیوں کیلئے وسرجن تالابوں اور کنٹوں میں کرنے پر بھی سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔ کلواکرتی کے کسان ناکافی بارش کے سبب جہاں مکئی اور جوار کی فصل سے پوری طرح نقصان اٹھائے ہیں وہیں پر وقفہ وقفہ سے بارش کے سبب روئی کی کاشت سے بھی نقصان اٹھارہے ہیں، کسانوں کا کہنا ہے کہ مکئی اور جوار کی کاشت مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے وہیں پر روئی بار بار بارش سے کالی ہوچکی ہے جس کے سبب کسان سخت مالی مشکلات میں ہیں جہاں حکومت نے کے ایل آئی کے کاموں کو جلد مکمل نہ کرتے ہوئے کسانوں کو نقصان پہنچا ہے وہیں پر عوام نے گنیش وسرجن تالابوں اور کنٹوں میں کرتے ہوئے جانوروں کیلئے پانی کا ذریعہ بھی ختم کردیا ہے، وسرجن ہوکر جہاں دیڑھ ماہ کا عرصہ گذر گیا ہے ابھی تک مورتیوں کے ڈھانچہ وہیں پڑے ہوئے ہیں۔ کیمیکل کے اثر سے پانی خراب ہوچکا ہے اور وہاں جانور قریب بھی نہیں جارہے ہیں۔ ان حالات کے سبب کسان بے انتہا دشوار کن مراحل سے گذررہے ہیں۔ ارباب مجاز سے اپیل کی جاتی ہے کہ جلد سے جلد کے ایل آئی کے کاموں کو مکمل کرتے ہوئے پانی کی فراہمی عمل میں لاتے ہوئے کسانوں کی تکالیف کو دور کرے اور آئندہ سے ان تالابوں اور کنٹوں میں مورتیوں کے وسرجن سے روکے یہ بات رعیتو سیوا سنگم کے صدر پی بالا سوامی، سکریٹری گوردھن ریڈی نے میڈیا سے کہی ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT