Monday , December 11 2017
Home / سیاسیات / کسان قرض معافی کی رقم نہ گھٹائیں: کانگریس

کسان قرض معافی کی رقم نہ گھٹائیں: کانگریس

ناگپور۔25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈ راور سابق چیف منسٹر مہاراشٹرا پرتھیو راج چوان نے آج کہا کہ ریاستی حکومت کو کسان قرضوں کی معافی کے لیے مختص پوری رقم خرچ کرنا چاہئے۔ حالانکہ استفادہ کنندگان کی تعداد قبل ازیں کیئے گئے تخمینوں کے مقابل کمتر پائے جانے کی توقع ہے۔ حکومت نے 24 جون کو اسی ماہ کے اوائل کسانوں کے ریاست گیر ایجی ٹیشن کے بعد 34,022 کروڑ روپئے کے زرعی قرضوں کی معافی کے بڑے اقدام کا اعلان کیا تھا۔ حکومت نے اس ضمن میں 1.50 لاکھ روپئے کی حد قائم کی تھی۔ چیف منسٹر دیویندر فرنویس نے کہا تھا کہ اس اسکیم سے 89 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ تاہم اب ایسا معلوم ہوتا ہے کہ تقریباً 58 لاکھ کسانوں نے ہی قرض معافی کے لیے درخواست دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT