Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کسان کی خودکشی

کسان کی خودکشی

آرمور /5 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) قرض کے بوجھ سے ایک کسان کی خودکشی ۔ آرمور سرکل انسپکٹر روی کمار کے مطابق آرمور منڈل کے مچرلہ دیہات سے تعلق رکھنے والا چنا میا 39 سالہ اسے بیوی کے علاوہ دو بچے ہیں۔ وہ ذریعہ معاش کی تلاش میں گلف گیا اور اسے صحیح طور پر کام نہ ملنے کی وجہ سے واپس آگیا اور یہاں اپنی ذاتی اراضی پر کاشت کررہا تھا ۔ اس طرح فصل کو صحیح طور پر پانی نہ ملنے کی وجہ سے اسے بہت بڑا نقصان پہنچا۔ اس نے فصل کو گلف جانے کیلئے تقریباً5 لاکھ قرض لیا تھا ۔ اس طرح قرض کے بوجھ سے پریشان ہوکر اس نے اپنے مکان میں زہر یلی دوا پی کر خودکشی کرلی۔ اس طرح خاندانی افراد نے اسے تشویشناک حالت میں 108 ایمبولنس میں آرمور لے جارہا تھا کہ وہ درمیان میں ہی فوت ہوگیا ۔ اس طرح سی آئی نے بتایا کہ اس کی بیوی کی شکایت پر کیس درج رجسٹر کیا گیا اور آرمور سرکاری دواخانے میں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT