Tuesday , January 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کستوربا اسکول میں بے شمار مسائل

کستوربا اسکول میں بے شمار مسائل

یلاریڈی /17 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کستوربا گرلز اسکول میں بے شمار مسائل سے دوچار طالبات اویائے طالبات سے مل کر اخباری نمائندوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے اشکبار ہوگئے اور بتایا گیا کہ انہیں دی جارہی غذا میں کیڑے آرہے ہیں۔ ہر روز ایک طرح کا ہی سالن تیار کیا جارہا ہے ۔ خراب ہوچکے پھل دئے جارہے ہیں ۔ کچھ دنوں سے ا

یلاریڈی /17 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کستوربا گرلز اسکول میں بے شمار مسائل سے دوچار طالبات اویائے طالبات سے مل کر اخباری نمائندوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے اشکبار ہوگئے اور بتایا گیا کہ انہیں دی جارہی غذا میں کیڑے آرہے ہیں۔ ہر روز ایک طرح کا ہی سالن تیار کیا جارہا ہے ۔ خراب ہوچکے پھل دئے جارہے ہیں ۔ کچھ دنوں سے انہیں دودھ بھی سربراہ نہیں کیا جارہا ہے ۔ اس تعلق سے اسکول پرنسپال سے شکایت کرنے پر پرنسپال نے یہ جواب دیا کہ وہ ہاسٹل کو اپنے ذاتی روپئے سے چلارہی ہیں ۔ جس پر تعجب ہوئے اولیائے طلباء نے سوال کیا کہ کیا سرکار اسکول کو فنڈ نہیں دے رہی ہے ۔ پانی جیسے سالن دئے جانے پر طالبات نے افسوس کا اظہار کیا ۔ اسکول میں موجود بیت الخلاء درست نہ ہونے پر انہیں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے ۔ اسکول کی واٹر ٹینک بھی صاف نہ کئے جانے سے بدبو دار پانی سربراہ ہو رہا ہے ۔ کستوربا اسکول میں بے شمار مسائل ہونے پر طالبات کے والدین بڑی تعداد میں اسکول کا رخ کرتے ہوئے اس تعلق سے پرنسپال وینا پر برہمی کا اظہار کیا ۔ ان تمام مسائل کو اگر حل نہ کیا گیا تو احتجاج بلند کرنے کا اولیائے طلباء نے انباہ دیا ۔ ناگی ریڈی پیٹ کستوربار گاندھی اسکول پر چار صفحات پر مشتمل شکایت ضلع کلکٹر کو روانہ کرنے کی اولیائے طالبات نے بات کہی ۔

TOPPOPULARRECENT