Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / کسن تدوی کو پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات

کسن تدوی کو پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات

ناسک ۔8مئی ( سیاست ڈاٹ کام )16سالہ کسن تدوی جنہوں نے حالیہ 3000میٹر کی دوڑ میں گول میڈل حاصل کیا ہے انہیں رواں ماہ تھائی لینڈ میں منعقد شدنی انٹرنیشنل چمپئن شپ میں شرکت کیلئے مشکلات کا سامنا ہے جس کی اصل وجہ انہیں بین الاقوامی سفر کیلئے پاسپورٹ کا وقت پر دستیاب نہ ہونا ہے ۔ گوا میں منعقدہ 11ویں یوتھ نیشنل اتھلیٹک چمپئن شپس میں گولڈمیڈل ح

ناسک ۔8مئی ( سیاست ڈاٹ کام )16سالہ کسن تدوی جنہوں نے حالیہ 3000میٹر کی دوڑ میں گول میڈل حاصل کیا ہے انہیں رواں ماہ تھائی لینڈ میں منعقد شدنی انٹرنیشنل چمپئن شپ میں شرکت کیلئے مشکلات کا سامنا ہے جس کی اصل وجہ انہیں بین الاقوامی سفر کیلئے پاسپورٹ کا وقت پر دستیاب نہ ہونا ہے ۔ گوا میں منعقدہ 11ویں یوتھ نیشنل اتھلیٹک چمپئن شپس میں گولڈمیڈل حاصل کرنے والے کسن بھونسالہ ملٹری اسکول کے طالب علم ہیں ۔ انہوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 30اپریل کو وہ تتکال اسکیم کے تحت پاسپورٹ کے لئے درخواست داخل کی ہے اور درخواست کے ساتھ ضلع کلکٹر کی جانب سے جاری کردہ اسناد بھی منسلک کئے ہیںلیکن ہنوز نہیں ملاہے ۔

TOPPOPULARRECENT