Sunday , August 19 2018
Home / ہندوستان / کسٹم ڈیوٹی پر آرمینیا کے ساتھ معاہدے کو کابینہ کی منظوری

کسٹم ڈیوٹی پر آرمینیا کے ساتھ معاہدے کو کابینہ کی منظوری

نئی دہلی،یکم نومبر(سیاست ڈاٹ کام)مرکزی کابینہ نے ہندوستان اور آرمینیا کے درمیان کسٹم ڈیوٹی سے متعلق معاہدے کو آج منظوری دے دی۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان قانونی طورپر کاروبار کو بہتر بنایا جاسکے گا اور دونوں ملکوں کے کسٹم افسرایک دوسرے کے قوانین کے مطابق کسٹم ڈیوٹی سے متعلق جرائم کی جانچ کے معاملے میں تعاون کریں گے ۔ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں یہاں منعقدہ کابینہ میٹنگ میں اس ضمن میں تجویز کو منظوری دی گئی۔دونوں ملکوں کی حکومتوں کے ذریعہ معاہدے کی منظوری کے بعد اس پر دستخط کئے جائیں گے ۔یہ معاہدہ سفارتی ذریعہ سے مطلع کئے جانے کے دوسرے مہینے کے پہلے دن سے نافذ ہوگا۔ معاہدے کے نافذ ہونے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کاروبار بہتر ہوگا ہی کسٹم ڈیوٹی سے متعلق جرائم کی جانچ میں ضروری معلومات کا بھی لین دین کیاجائے گا۔

TOPPOPULARRECENT