Sunday , June 24 2018
Home / ہندوستان / کسی ایرے غیرے کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینا مناسب نہیں: گورنر یو پی

کسی ایرے غیرے کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینا مناسب نہیں: گورنر یو پی

لکھنو 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) گورنر اترپردیش رام نائیک نے جو ریاست میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر سماج وادی پارٹی حکومت کو مسلسل تنقید کا نشانہ بناتے آرہے ہیں، آج کہاکہ ڈاکٹریٹ کی ڈگری کی اہمیت کو گھٹانے کی کوشش نہیں کی جانی چاہئے۔ ریاستی یونیورسٹی نے چیف منسٹر اکھلیش یادو کو ایک اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا کرنے کا منصوبہ بنایا

لکھنو 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) گورنر اترپردیش رام نائیک نے جو ریاست میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر سماج وادی پارٹی حکومت کو مسلسل تنقید کا نشانہ بناتے آرہے ہیں، آج کہاکہ ڈاکٹریٹ کی ڈگری کی اہمیت کو گھٹانے کی کوشش نہیں کی جانی چاہئے۔ ریاستی یونیورسٹی نے چیف منسٹر اکھلیش یادو کو ایک اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ وہ حقیر لوگوں کو اس طرح کے اعزازات تقسیم کرنے کے خلاف ہیں۔ گورنر یوپی نے ریاست میں یونیورسٹیوں کے چانسلر کی حیثیت سے اپنے اختیارات کے مطابق چندرشیکھر آزاد یونیورسٹی آف اگریکلچر اور ٹیکنالوجی کانپور کو مشورہ دیا کہ وہ اکھلیش یادو کے بشمول ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کے لئے نامزد کردہ 7 نامور افراد میں سے کسی ایک کو منتخب کرے۔ رام نائیک نے کہاکہ میں نے یونیورسٹی کو مشورہ دیا کہ وہ ان 7 افراد میں سے کسی ایک کو منتخب کرکے ڈگری عطا کریں۔

TOPPOPULARRECENT