Friday , September 21 2018
Home / Top Stories / کسی بھی حکومت کو بیدخل کرنا آسان‘ اس کے اثرات تکلیف دہ۔ امریکہ کی خارجہ پالیسی پر برنی سینڈرس کا بیان

کسی بھی حکومت کو بیدخل کرنا آسان‘ اس کے اثرات تکلیف دہ۔ امریکہ کی خارجہ پالیسی پر برنی سینڈرس کا بیان

امریکی سینٹر برنی سینڈرس نے امریکہ کی خارجی پالیسی پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’خارجہ پالیسی کے متعلق ہماری جانکاری نہ صرف ہمیں مزید موثر بحث کی ضرورت ہے بلکہ ہمیں خارجہ پالیسی کو سمجھنے کی بھی ضرورت ہے‘‘۔

سینڈرس کو فلٹن میں ویسٹ منسٹر کالج سے اعزازی ڈگری حاصل کرنے کے لئے یہاں پر ائے ہوئے تھے نے کہاکہ’’ سیاست دانوں کو ایک خراب ڈیکٹیٹر کے دورپر تقریر کرنے کی چاہئے اور جہاں پر وہ جائیں گے اور صفائی انجام دیں گے‘‘۔

سینڈرس نے ایران کی تاریخ پر بھی روشنی ڈالی اور کہاکہ1953میں امریکہ نے مغرب کے تیل کے مفاد کی حمایت کرت ہوئے ایران کے منتخب وزیراعظم محمد مصدق کو بیدخل کردیاتھا۔

انہوں نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ آج ایران کیسا ہوتا اگر وہاں کی جمہوری حکومت کو بیدخل نہیں کیا جاتا۔مذکورہ امریکی سنیٹرنے مزید پوچھا کہ’’ علاقہ میں امریکی فوج کے داخلہ کا کیا اثر ہوا؟کیانتائج برآمد ہوئے جسکے ساتھ آج بھی ہم جی رہے ہیں؟‘‘۔

سنیٹر نے ویتنام‘ افغانستان کے حالات کابھی تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ ویتنام میں فرنچ کی امریکہ کی مداخلت کو خانہ جنگی میں تبدیل کردیا اور ’’ ہمیں بھولنا نہیں چاہئے کہ 58,000جوان اور بہاری امریکی اس جنگ میں مارے گئے‘‘

TOPPOPULARRECENT