Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / کسی ریاست سے امتیاز نہیں : رجیجو کا ادعا

کسی ریاست سے امتیاز نہیں : رجیجو کا ادعا

نئی تہری ( اترکھنڈ ) 9 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ کرن رجیجو نے آج کہا کہ مرکزی حکومت کسی بھی ریاست کے ساتھ کوئی امتیاز نہیں کر رہی ہے چاہے وہاں کسی بھی سیاسی جماعت کی حکومت ہو ۔ یہاں ضلع سطح کے عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس میں رجیجو نے کہا کہ اترکھنڈ میں چونکہ آفات سماوی کے اندیشے زیادہ ہوتے ہیں اس لئے ریاستی حکومت کو فنڈز مرکزنے پہلے ہی جاری کردئے ہیں۔ ریاستی ڈیزاسٹر ریسپاسنس فورس اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کسی کے ساتھ کوئی امتیاز نہیں کر رہی ہے ۔ پہاڑی علاقوں میں زندگی کو انتہائی مشکل قرار دیتے ہوئے رجیجو نے کہا کہ بہتر یہ ہے کہ پہاڑی علاقوں کی بہتری کیلئے پالیسیاں دہلی میں نہ بنائی جائیں بلکہ مقامی سطح پر حالات کا جائزہ لیتے ہوئے یہیں پالیسیاں بنائی جائیں۔ انہوں نے سرحدی علاقوں میں انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کی اہمیت اجاگر کی اور کہا کہ مرکزی حکومت برقی ‘ سڑکیں اور مواصلاتی نظام کو بہتر بنانے ہر ممکن مدد فراہم کرنے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف ان ہی کوششوں کے نتیجہ میں ان علاقوں کو ترقی کے قومی دھارے میں شامل کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT