Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / کسی سے بھی معافی نہیں مانگوں گا اسٹنگ آپریشن میں دیواکر ریڈی کا احساس

کسی سے بھی معافی نہیں مانگوں گا اسٹنگ آپریشن میں دیواکر ریڈی کا احساس

حیدرآباد، یکم جولائی (یو این آئی) تلگودیشم پارٹی کے رکن پارلیمنٹ جے سی دیواکر ریڈی جنہوں نے وشاکھاپٹنم ایرپورٹ پر بورڈنگ پاس نہ جاری کرنے پر ہنگامہ آرائی کی تھی کہا کہ وہ کسی سے بھی معافی نہیں مانگیں گے ۔ری پبلک ٹی وی کی جانب سے کئے گئے اسٹنگ آپریشن کے دوران انہوں نے اپنے دفاع میں کہا کہ بورڈنگ پاس جاری نہ کرنے پر وہ کافی جذباتی ہوگئے تھے اور دوسرے مسافرین کی طرح وہ جلد ی میں تھے ۔اسی لئے انہوں نے اسٹاف پربرہمی ظاہر کی تھی۔ اس اسٹنگ آپریشن کے دوران پتہ چلا کہ وزیر شہری ہوا بازی اشوک گجپتی راجو جن کا تعلق بھی تلگودیشم پارٹی سے ہے ، اس واقعہ کے موقع پر ایرپورٹ پر ہی موجود تھے ۔دیواکر ریڈی نے کہاکہ وزیر شہری ہوابازی نے ایرپورٹ کے منیجر کو ہدایت دی کہ انہیں بورڈنگ پاس جاری کیا جائے ۔دیواکر ریڈی کے اس رویہ پر انڈیگو ایر، ایر انڈیا،اسپائس جیٹ اور جیٹ ایرویز نے ان کے فضائی سفر پر پابندی لگادی تھی ۔

 

چندرابابو کے خلاف روجا کے ریمارکس کی مذمت
حیدرآباد، یکم جولائی (یو این آئی) تلگودیشم پارٹی کے پیٹھا پورم کے رکن اسمبلی ایس وی ایس این ورما نے آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کے خلاف وائی ایس آرکانگریس کی رکن اسمبلی روجا کے ریمارکس کی مذمت کی۔روجا نے چندرابابونائیڈو کو مجرم اور پیٹھ میں خنجر گھونپنے والا قرار دیا تھااور کہا تھا کہ بھوما ناگی ریڈی جن کا تعلق وائی ایس آرکانگریس سے ہیکوچندرابوبابونائیڈو کے سبب دل کا دورہ پڑا۔اس کے سبب ہی ان کی موت ہوئی ۔روجا کے ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے ورما نے کہا کہ روجا نے وائی ایس آرکانگریس کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی سے دس کروڑروپئے حاصل کئے ہیں ، اسی لئے وہ اس انداز میں بات کر رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ روجا ، تلگودیشم پارٹی میں شمولیت کے لئے رجوع ہوئی تھی تاہم ان کے کردار کے سبب ان کو مسترد کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT