Thursday , April 19 2018
Home / Top Stories / کسی مدرسہ کو بند نہیں کیا جائے گا : یوگی

کسی مدرسہ کو بند نہیں کیا جائے گا : یوگی

وسیم رضوی کا مطالبہ مسترد، مدرسوں کی جدید کاری کی جائے گی
لکھنو ،18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے چیف منسٹریوگی آدتیہ ناتھ نے شیعہ وقف بورڈ کے چیرمین وسیم رضوی کے مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا۔ یوگی نے آج یہاں تلک ہال میں اقلیتی بہبود کانفرنس کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کسی بھی حالت میں ریاست کے مدرسوں کو بند نہیں کیا جائے گا بلکہ مدرسوں کی جدیدکاری ہوگی۔انہوں نے کہا مدرسوں کو بند کرنا کوئی حل نہیں ہے۔ چیف منسٹرنے کہا کہ مدرسوں کو عصری ہونا چا ہئے ۔ مرکزی حکومت وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں اقلیتی بہبود کی نئی اسکیمیں بنا رہی ہے۔ یو پی حکومت نے بھی اس کی تعمیل کی پیروی کی ہے ۔چیف منسٹریوگی نے کہا کہ مدارس میں روایتی تعلیم کے ساتھ انگریزی، کمپیوٹر اور جدید موضوعات کی تعلیم دی جانی چاہئے۔ اقلیتی بہبود کی وزارت کی یہ ایک اہم ذمہ داری ہے۔ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ کوئی بھی شخص اپنے کو الگ تھلگ محسوس نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت امتیاز کے بغیر ہر طبقے کی ترقی کیلئے کام کررہی ہے۔ ریاست کے تمام طبقوں تک حکومت کے منصوبوں کو لیجانا ہے ۔ ہم ترقی کے نعرے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔
۔

TOPPOPULARRECENT