Tuesday , December 11 2018

کسی مدرسہ کو بند نہیں کیا جائے گا : یوگی

وسیم رضوی کا مطالبہ مسترد، مدرسوں جدید کاری کی جائے گی
لکھنو 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے چیف منسٹریوگی آدتیہ ناتھ نے شیعہ وقف بورڈ کے چیرمین وسیم رضوی کی مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا۔ یوگی نے آج یہاں تلک ہال میں اقلیتی بہبود کانفرنس کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کسی بھی حالت میں ریاست کے مدرسوں کو بند نہیں کیا جائیگا۔ یو گی نے کہا مدرسوں کو جدید کیا جائیگا۔انہوں نے کہا مدرسوں کو بند کرنا کوئی حل نہیں ہے ۔چیف منسٹرنے کہا مدرسوں کو جدید ہونا چا ہئے ۔ مرکزی حکومت وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں اقلیتی بہبود کی نئی اسکیمیں بنا رہی ہے۔ اترپردیش حکومت نے بھی اس کی تعمیل کی پیروی کی ہے ۔چیف منسٹریوگی نے کہا کہ مدراس میں روایتی تعلیم کے ساتھ انگریزی، کمپیوٹر اور جدید موضوعات کی تعلیم دی جانی چاہئے ۔ اقلیتی بہبود کی وزارت کی یہ ایک اہم ذمہ داری ہے۔ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ کوئی بھی شخص اپنے کو نظرانداز نہ محسوس کرے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت بغیر امتیاز کے ہر طبقے کی ترقی کے لئے کام کر رہی ہے۔ ریاست کے تمام طبقوں تک حکومت کے منصوبوں کو لیجانا ہے ۔ اتر پردیش میں جب بی جے پی حکومت بنی تھی تب سے خدشات تھیں۔ہم ترقی کے نعرے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT