Friday , December 15 2017
Home / دنیا / کشتی اُلٹنے سے 20 روہنگیا مسلمان ہلاک

کشتی اُلٹنے سے 20 روہنگیا مسلمان ہلاک

ینگون۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک کشتی کو سمندر میں اُلٹ جاتے ہوئے دیکھنے والے عینی شاہدین نے بتایا کہ مہلوکین مائنمار کے اقلیتی روہنگیا مسلمان تھے اور ان کی موت کا ذمہ دار ان تحدیدات کو قرار دیا جس کے تحت وہ لوگ سمندر کے ذریعہ سفر کرنے پر مجبور ہوئے۔ واضح رہے کہ کشتی اُلٹ جانے سے تقریباً 20 افراد غرقاب ہوگئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ دوسری طرف اقوام متحدہ نے ہلاکتوں کی تعداد 21 بتائی ہے جن میں 9 بچے شامل ہیں۔ اس کشتی میں گنجائش سے زیادہ لوگ سوار تھے جو ریکھین اسٹیٹ کی طرف جارہی تھی جو سیتوے کا دارالخلافہ ہے۔ مسافروں میں اقلیتی روہنگیا مسلمان شامل تھے جو بدھسٹوں کے ظلم سے مجبور ہوکر پناہ گزین کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں جس کا سلسلہ 2012ء سے جاری ہے تاہم میانمار کی آنگن سان سوچی حکومت بھی روہنگیا مسلمانوں کی اصلاحات اور تحفظ کیلئے کسی دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT