Sunday , April 22 2018
Home / دنیا / کشتی حادثہ میں بچائے گئے تینوں ملاحوں کو شمالی کوریا روانہ کیا جائیگا: جاپان

کشتی حادثہ میں بچائے گئے تینوں ملاحوں کو شمالی کوریا روانہ کیا جائیگا: جاپان

ٹوکیو۔/16نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام )جاپان نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسکے شمالی ساحل میں حادثہ کا شکار ہوئی جس کشتی سے جن تین ملاحوں کو بچالیا گیا تھا وہ شمالی کوریا سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں دوبارہ شمالی کوریا بھیج دیا جائے گا۔ چیف کابینی سکریٹری یوشی ہیدے سوگا نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جاپانی کوسٹ گارڈس نے تین ملاحوں کو بچالیا جو کشتی حادثہ کے بعد لکڑے کے ایک تختہ کے سہارے سمندر میں تیرتے ہوئے پائے گئے جبکہ ان کے زائد از ایک درجن مزید ساتھیوں کو بھی تلاش کیا جارہا ہے جو اب تک لاپتہ ہیں۔ مسٹر سوگا نے کہا کہ تینوں ملاحوں نے چونکہ وطن واپس جانے کی خواہش کی تھی لہذا انہیں شمالی کوریا روانہ کیا جارہا ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ جس علاقہ میں کشتی حادثہ کا شکار ہوئی وہاں شمالی کوریا اور چین سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی طور پر مچھلیوں کا شکار کرنے پہنچ جاتے ہیں کیونکہ اس علاقہ میں مچھلیوں کی بڑی تعداد پائی جاتی ہے جو آسانی سے ماہی گیروں کے جال میں پھنس جاتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT