Wednesday , August 15 2018
Home / جرائم و حادثات / کشتی حادثہ میں مہلوکین کی تعداد21ہوگئی‘4ہنوز لاپتہ

کشتی حادثہ میں مہلوکین کی تعداد21ہوگئی‘4ہنوز لاپتہ

امراوتی ۔13نومبر ( پی ٹی آئی ) آندھراپردیش میں کشتی غرقاب ہونے کے نتیجہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 21ہوگئی ہے ۔آج ایک خاتون جس کا خانگی ہاسپٹل میں علاج کیا جارہا تھا جانبر نہ ہوسکی ۔ ضلع کرشنا کے کلکٹر پی لکشمی کانتم نے بتایا کہ اس حادثہ کے مہلوکین کی جملہ تعداد 21ہوگئی ہے ۔ پولیس کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ آج اونگول میں مہلک خاتون کی نعش لے جاتے ہوئے صدمہ سے اس کی ماں کی موت واقع ہوئی ہے ۔ واضح رہے کہ کرشنا ندی میں وجئے واڑہ کے قریب یہ حادثہ کل اُس وقت پیش آیا جب کشتی میں 42افراد اور 3ارکان عملہ سوار تھے ۔ دوران سفر یہ کشتی اچانک غرقاب ہوگئی ۔ 21افراد کو بچالیا گیا اور راحت کاری ٹیموں نے 20نعشیں پانی سے نکال لی ۔ 4افراد بشمول 2ارکان عملہ ہنوز لاپتہ ہیں ۔ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس اور ریاستی ٹیمیں تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ کلکٹر نے بتایا کہ مہلوکین میں 10خواتین اور ایک کمسن لڑکا ہے ۔ چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو نے آج اس ندی کا فضائی سروے کیا اور حادثہ کے مقام کا دورہ کیا ۔ انہوں نے ہاسپٹل پہنچ کر زخمیوں کی بھی عیادت کی ۔ سی پی آئی کے قومی سکریٹری کے نارائنا کے تین قریبی رشتہ دار اس حادثہ میں ہلاک ہوگئے ۔ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے اس حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔

TOPPOPULARRECENT