Tuesday , December 11 2018

کشتی حادثہ کے مہلوکین کے ارکان خاندان سے اظہارتعزیت

خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ، پون کلیان کا دورہ
حیدرآباد ۔ 9 ڈسمبر (سیاست نیوز) ممتاز تلگو فلم اسٹار جنا سینا پارٹی قائد مسٹر پون کلیان نے کشتی حادثہ کے مہلوکین کے افراد خاندان سے اپنی اظہاریگانگت کرتے ہوئے پرسہ دیا اور کہا کہ کشتی حادثہ کے موقع پر وہ بیرون ممالک کے دورہ پر تھے، جس کی وجہ سے وہ وقت پر پہنچ کر پرسہ نہیں دے سکے۔ لہٰذا تاخیر سے مہلوکین کے ورثاء سے ملاقات اور پرسہ دینے پر اظہارمعذرت کرتے ہوئے کہا کہ سیاحتی یاترا پر روانہ ہوکر موت واقع ہونا کافی تکلیف دہ بات ہے۔ مسٹر پون کلیان نے کہا کہ گھر میں ایک فرد کی موت ہونے کا صدمہ ہی بھلایا نہیں جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بس کشتی حادثہ کے مہلوکین کے ورثاء کو پرسہ دینے کیلئے آیا ہوں ،حکومت کو تنقید کرنے کیلئے یہاں نہیں آیا ہوں لیکن حکومت بھی مہلوکین کے افراد خاندان کو صرف ایکس گریشیاء فراہم کرکے خاموش نہیں ہوجانا چاہئے اور کہا کہ ایکس گریشیاء (مالی معاوضہ) کے ذریعہ گئی ہوئی زندگیاں واپس نہیں آسکتی ہے۔ اس موقع پر پیش آئے کشتی حادثہ کی مکمل تفصیلات سے کشتی حادثہ کے متاثرین نے مسٹر پون کلیان کو واقف کروایا اور بتایاکہ صرف اور صرف کشتی مالکین کی مبینہ غفلت و لاپرواہی کے نتیجہ میں ہی کشتی کا حادثہ پیش آیا اور آئندہ اس طرح کے واقعات پیش نہ آنے کیلئے اس مسئلہ پر حکومت کی توجہ مبذول کروانے کی مسٹر پون کلیان نے متاثرین سے پرزور خواہش کی۔ مسٹر پون کلیان نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کشتی حادثہ کیلئے ذمہ دار خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے و سزاء دینے کا حکومت سے پرزور مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT