Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / کشتی نصف غرقاب، تین ہلاک

کشتی نصف غرقاب، تین ہلاک

ایتھنز ۔ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) بحیرہ روم میں تارکین وطن کی ایک کشتی کے غرقاب ہونے کے حادثہ کے بعد یونانی حکام نے بتایا کہ اب تک تین نعشوں کو سمندر سے نکالا جاچکا ہے جبکہ 302 افراد کو بچا لیا گیا۔ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔ دریں اثناء کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ جس جہاز پر اتنا بڑا ہجوم سوار تھا وہ بمشکل 25 میٹر چوڑا تھا اور دیکھنے میں بالکل ایسا لگتا تھا جیسے وہ ماہی گیروں کی کوئی کشتی ہو۔ البتہ کشتی پر جملہ کتنے افراد سوار تھے، ان کی تعداد نہیں بتائی گئی۔ کریٹ کی بین الاقوامی آبی حدود میں حکام نے جہاز (کشتی) کو نصف غرقاب پایا۔ فی الحال بچاؤکاری میں دو گشتی جہاز، ایک فوجی طیارہ اور تین ہیلی کاپٹرس مصروف ہیں جو جہاز سے لاپتہ ہوجانے والے افراد کو تلاش کررہے ہیں۔ البتہ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ جہاز پر سوار افراد کا تعلق کس ملک سے تھا اور وہ کہاں جارہا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT