Tuesday , November 21 2017
Home / عرب دنیا / کشتی کی جانچ پڑتال کی عرضداشت مسترد کرنے کے فیصلہ کو چیلنج

کشتی کی جانچ پڑتال کی عرضداشت مسترد کرنے کے فیصلہ کو چیلنج

اسلام آباد ۔ 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت پاکستان نے آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2008ء ممبئی حملوں کے معاملہ میں استغاثہ کی عرضداشت کو ٹرائل کورٹ کی جانب سے مسترد کرنے کے فیصلہ کو چیلنج کیا ہے جہاں یہ کہا گیا تھا کہ لشکرطیبہ کے دہشت گردوں نے ہندوستانی ساحل تک پہنچنے جس کشتی کا استعمال کیا تھا، اس کشتی کی جانچ پڑتال کیلئے ایک کمیشن قائم کیا جائے۔ دریں اثناء استغاثہ کے سربراہ چودھری اظہر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ذریعہ ہماری درخواست مسترد کئے جانے کے فیصلہ کو چیلنج کیا ہے جہاں ’’الفوز‘‘ نامی کشتی کی جانچ پڑتال کیلئے ایک کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ یہ وہی کشتی ہے جسے لشکرطیبہ کے اجمل قصاب اور دیگر دہشت گردوں نے استعمال کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کا دفتر کیس کی سماعت کی تاریخ مقرر کرے گا۔ عرضداشت کے مطابق مذکورہ کشتی کو بھی اس کیس کا حصہ بنانا چاہئے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT