Tuesday , December 18 2018

کشتی کی غرقابی : پاکستان نے ہندوستانی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد ۔ 3 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے آج ہندوستان کے اُن الزامات کو مستر کردیا جہاں یہ کہا گیا تھا کہ پاکستانی کشتی میں آگ لگاکر اُسے صرف اس لئے ڈبودیا گیا کہ اُس میں موجود افراد تعاقب کرنے والی ہندوستانی بحریہ کے ہاتھوں گرفتار نہ ہوسکیں، جیو نیوز نے آج یہ اطلاع دی ۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے اس بات کی ت

اسلام آباد ۔ 3 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے آج ہندوستان کے اُن الزامات کو مستر کردیا جہاں یہ کہا گیا تھا کہ پاکستانی کشتی میں آگ لگاکر اُسے صرف اس لئے ڈبودیا گیا کہ اُس میں موجود افراد تعاقب کرنے والی ہندوستانی بحریہ کے ہاتھوں گرفتار نہ ہوسکیں، جیو نیوز نے آج یہ اطلاع دی ۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے اس بات کی تردید کی ہے کہ پاکستان کے صوبہ سرحد کی کیتی بندر بندرگاہ سے کشتی نے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا ۔ ہندوستان کی جانب سے جو دعوے کئے جارہے ہیں وہ محض پاکستان کی شبیہ بگاڑنے کی کوشش ہے اور جھوٹے پروپگنڈہ کے سوا کچھ نہیں۔ جمعہ کو ہندوستانی حکام نے کہا تھا کہ ایک مشتبہ پاکستانی ماہی گیر کشتی جس میں دھماکو مادہ لدا ہوا تھا ، دھماکے سے شعلہ پوش ہوگئی اور گجرات کے ساحل کے قریب غرقاب ہوگئی ۔ قبل ازیں کوسٹ گارڈز نے مشتبہ پاکستانی کشتی کا انتہائی تیز رفتار تعاقب کیا تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT