Saturday , December 16 2017
Home / بچوں کا صفحہ / کششِ ثِقل کسے کہتے ہیں…؟

کششِ ثِقل کسے کہتے ہیں…؟

آج سے تقریباً تین سو سال پہلے کی بات ہے، ایک انگریز سائنسداں آئزک نیوٹن، سیب کے درخت کے نیچے بیٹھا تھا کہ اچانک ایک سیب شاخ سے ٹوٹ کر زمین پر گرپڑا، نیوٹن نے سوچا، سیب زمین پر کیوں گرا؟ ہوا میں کیوں نہیں اُڑ گیا؟ آخر وہ اس نتیجے پر پہنچا کہ زمین میں کوئی ایسی قوت ہے جو اُن تمام چیزوں کو جو اُس کے اوپر یا اس کے ارد گرد ہیں اپنی طرف کھینچتی ہے۔ اسی قوت کو کششِ ثِقل(GRAVITY) کہتے ہیں۔اگر زمین کی یہ قوت ختم ہوجائے تو زمین پر پائی جانے والی تمام چیزیں، یہاں تک کہ ہوا بھی اُڑ کر خلا میں بکھر جائیں۔

TOPPOPULARRECENT