Monday , November 20 2017
Home / پاکستان / کشمیرپر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل آوری کی خواہش

کشمیرپر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل آوری کی خواہش

تنظیم اسلامی تعاون کی جانب سے خواہش کی تائید کا وزارت خارجہ پاکستان کا ادعا ‘ بیان کا اجراء

اسلام آباد۔17اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے آج دعویٰ کیا کہ تنظیم اسلامی تعاون ( او آئی سی ) نے ہندوستان سے اپیل کی ہے کہ اقوام متحدہ کی قرادادوں برائے جموں و کشمیر پر عمل آوری کی جائے ۔ تنظیم نے فکر مندی ظاہر کی ہے کہ ریاست میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں ۔ اپنے جاری کردہ ایک اعلان میں پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا کہ 13ویں تنظیم اسلامی تعاون چوٹی کانفرنس جو 10تا 15اپریل استنبول میں منعقد کی گئی تھی ‘ ہندوستان پر زور دے چکی ہے کہ جموں و کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں زیرالتواء قراردادوں پر عمل آوری کی جائے اور ریاست میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اظہار فکرمندی کیا ہے ۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم اسلامی تعاون نے کشمیری جدوجہد کی تائید کی توثیق کی ہے جس کو دہشت گردی کے مساوی قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ تنظیم اسلامی کانفرنس نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر جو کشمیر کے بارے میں ہے

اور جو تنازعہ کی یکسوئی چاہتی ہیں ‘ تاکہ کشمیریوں کو ان کے حق خود اختیاری حاصل ہوجائے اور استصواب عامہ اقوام متحدہ کی زیرنگرانی کروایا جائے ۔ ایک مشترکہ اعلامیہ میں تنظیم اسلامی تعاون نے توثیق کی ہے کہ جموں و کشمیر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے اور اس کی یکسوئی جنوبی ایشیاء میں امن کی بحالی کیلئے ضروری ہے ۔ دفتر خارجہ پاکستان نے انتظامیہ کے موجودہ نظام کی تائید کی ہے ۔ تنظیم اسلامی کانفرنس آزادانہ طور پر مستقل انسانی حقوق کمیشن قائم کررہا ہے تاکہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر نظر رکھی جائے اور ہندوستان سے اپیل کی ہے کہ تنظیم اسلامی کانفرنس کے معاہدے کو بین الاقوامی انسانی حقوق گروپ میں شامل کیا جائے اور انسانی بنیادوں پر قائم تنظیم کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لے ۔ دفتر خارجہ پاکستان نے اپنے بیان میں تنظیم اسلامی تعاون کے تمام رکن ممالک اور عالم اسلام سے اپیل کی ہے کہ کشمیری طلبہ کو مختلف یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں تنظیم اسلامی تعاون کی جانب سے وظیفہ دیئے جائیں ۔ سکریٹری جنرل تنظیم اسلامی تعاون نے چوٹی کانفرنس میں ایک رپورٹ بھی پیش کی جس میں جموں و کشمیر کے مسئلہ کو ایک ایسا مسئلہ ظاہر کیا گیا ہے جو ہنوز حل نہیں ہوسکا ۔

TOPPOPULARRECENT