Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / کشمیریوں کی کامیابی کا این ڈی اے سے کوئی سروکار نہیں

کشمیریوں کی کامیابی کا این ڈی اے سے کوئی سروکار نہیں

مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کے ریمارک پر عمر عبداللہ کا ردعمل
سرینگر ۔ 7 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام) : جموں و کشمیر کے سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ دعویٰ انتہائی بدبختانہ ہے کہ مرکز میں این ڈی اے حکومت کی بدولت کشمیری نوجوانوں نے سیول سرویس میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ عمر عبداللہ نے اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ نقوی نے کس طرح دھڑلے سے یہ دعویٰ کیا کہ کشمیری نوجوانوں کی کامیابی این ڈی اے حکومت کی مرہون منت ہے جو کہ انتہائی شرمناک ہے ۔ مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کل یہ ریمارک کیا تھا کہ کشمیری نوجوان پہلے آئی ایس آئی ایس شامل ہوتے تھے لیکن اب آئی اے ایس ( انڈین ایڈمنسٹریٹیو سرویس ) میں شمولیت اختیار کررہے ہیں جس پر سابق چیف منسٹر نے یہ ردعمل ظاہر کیا ہے ۔ نقوی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ مرکز میں این ڈی اے حکومت برسر اقتدار آنے کے بعد یہ تبدیلی واقع ہوئی ہے ۔ تاہم عمر عبداللہ نے کہا کہ کشمیری نوجوان ، این ڈی اے قائم ہونے سے بہت پہلے ہی سیول سرویس میں شامل ہورہے ہیں ۔ جس کا این ڈی اے حکومت سے کوئی سروکار نہیں ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT