Thursday , June 21 2018
Home / ہندوستان / کشمیری بدھسٹوں کا تبدیلی مذہب، وزیر اعظم سے اپیل

کشمیری بدھسٹوں کا تبدیلی مذہب، وزیر اعظم سے اپیل

جموں /16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے بدھسٹوں کی نمائندگی کرنے والی ایک تنظیم نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک درخواست پیش کرتے ہوئے بدھ مت کے کئی پیروؤں کی تبدیلی مذہب کا الزام عائد کرتے ہوئے وزیر اعظم سے مداخلت کی اپیل کی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بدھسٹ جموں و کشمیر میں ایک چھوٹی سی اقلیت ہیں، لداخ کے علاقہ زنسکار کے کئی ب

جموں /16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے بدھسٹوں کی نمائندگی کرنے والی ایک تنظیم نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک درخواست پیش کرتے ہوئے بدھ مت کے کئی پیروؤں کی تبدیلی مذہب کا الزام عائد کرتے ہوئے وزیر اعظم سے مداخلت کی اپیل کی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بدھسٹ جموں و کشمیر میں ایک چھوٹی سی اقلیت ہیں، لداخ کے علاقہ زنسکار کے کئی بدھسٹوں نے اپنا مذہب تبدیل کرلیا ہے۔ لداخ بدھسٹ اسوسی ایشن کے معتمد عمومی سونم داوا نے الزام عائد کیا کہ یہ تبدیلی مذہب لالچ دے کر، ڈرا دھمکاکر اور دیگر چالوں کے ذریعہ کروایا گیا ہے۔ گزشتہ سال پانچ بدھسٹ خاندانوں نے مذہب تبدیل کیا تھا اور گزشتہ چند ہفتوں میں چار لڑکیوں نے مذہب تبدیل کیا ہے۔ زنانہ اسکول کی ایک طالبہ اپنے ٹیچر کے ساتھ فرار ہو گئی اور اس سے شادی کرلی۔ بعد ازاں اس نے اپنا مذہب تبدیل کرلیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ بدھسٹ برادری کے خلاف گہری سازش ہے اور سنگین مسئلہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT