Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / کشمیری بچوں سے نائب صدر جمہوریہ کی ملاقات

کشمیری بچوں سے نائب صدر جمہوریہ کی ملاقات

ملک کی ترقی اور سیاحتی مقامات سے آگہی کا پروگرام
نئی دہلی ۔ 6 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر سے وابستہ 241 بچوں بشمول عسکریت پسندی کے متاثرین ، سماج کے کمزور طبقات نے آج نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری سے ملاقات کی۔ یہ کشمیری بچے یوتھ اکسچینج پروگرام ’’وطن کو جانو‘‘ کے سلسلہ میں یہاں آئے ہیں جس کا اہتمام مرکزی وزارت داخلہ کے تعاون سے جموں و کشمیر اسٹیٹ ریہیبالٹس کونسل نے کیا ہے۔ بچوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے مسٹر حامد انصاری نے کہا کہ ان بچوں کو کامیابی حاصل کرنے کیلئے آسمان کی بلندیوں کو چھوتا ہوگا ۔ جملہ 241 بچوں اور نوجوانوں میں 102 کی عمریں 15-24 کے درمیان ہے جبکہ بچے یتیم ہیں۔ پروگرام کے تحت منتخبہ بچوں کو ملک کی مختلف ریاستوں کی ترقی اور تہذیب سے واقف کروایا جائے گا ۔ یہ گروپ ملک بھر میں تاریخی ، تہذیبی اور تعلیمی مقامات کا دورہ کرے گا ۔ ان بچوں نے اب تک اپنے ضلع کے سواء کچھ بھی نہیں دیکھا ، لہذا انہیں قطب مینار ، میٹرو ریل اور ٹکنالوجی ترقی کا مشاہدہ کروایا جائے گا اور آگرہ کا تاج محل گھومایا جائے گا ۔ اگزیکیٹیو ڈائرکٹر ، ریہبالیش کونسل  روبینہ کوثر نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ بچوں کے انتخاب میں عسکریت پسند کے متاثرین یتیم و یسیر اور کمزور طبقات کو ترجیح دی گئی ہے جبکہ یہ پروگرام سال 2012 ء میں شروع کیا گیا تھا۔ ان بچوں کی ملاقات صدر جمہوریہ ، وزیراعظم اور مرکزی وزیر داخلہ سے کروائی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT