Saturday , February 23 2019

کشمیری دشمن بیانرس یو پی نونرمان سینا کے امیت جانی گرفتار

میرٹھ۔23اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) یو پی نونرمان سینا کے سربراہ امیت جانی کو کشمیری دشمن ہورڈنگس کے ایک سلسلہ میں جو شہر میں نصب کی گئی تھیں گرفتارکرلیا گیا ۔ پرتاپ پور پولیس اسٹیشن انچارج دنیش شرما نے کہا کہ جانی کو دہلی ۔ دون شاہراہ پر پرساپور چوراہے کے پاس گرفتار کیا گیا ‘ جب کہ وہ کل رات دہرہ دون جارہے تھے ۔ کشمیریوں کا بائیکاٹ کرنے اور یو پی سے اُن کے تخلیہ کی دھمکیاں دیتے ہوئے بائیکاٹ بیانرس کئی مقامات پر آویزاں کئے گئے تھے ۔ اُن کالجس کے باہر بھی یہ بیانرس آویزاں تھا جہاں کشمیری طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔ امیت جانی پہلی بار اس وقت مشہور ہوئے تھے جب کہ 2012میں انہوں نے سابق چیف منسٹر مایاوتی کے مجسمہ کو نقصان پہنچایا تھا ۔ انہوں نے جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے صدر اسٹوڈنٹس یونین کنہیا کمار اور عمرخالد کو بھی جان سے ماردینے کی دھمکی دی تھی جس کی بناء پر انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ بعدازاں وہ خبروں کی سرخیوں میں آگئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT