Monday , June 18 2018
Home / ہندوستان / کشمیری طلباء کیخلاف الزام سے دستبرداری پر اکھیلیش سے اظہار تشکر

کشمیری طلباء کیخلاف الزام سے دستبرداری پر اکھیلیش سے اظہار تشکر

سرینگر۔ /7مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) نیشنل کانفرنس پارٹی لیڈر مصطفی کمال نے اکھلیش یادو کی قیادت والی حکومت یو پی کا میرٹھ کے دو مسلم طلبا ء کے خلاف قوم دشمنی معاملہ سے دستبردار ہونے پر شکریہ ادا کیا۔ یہ طلباء گزشتہ اتوار کو پاکستان کے ہاتھوں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی شکست پر خوشیاں منائی تھیں۔ اس موقع پر مسٹر کمال نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند ف

سرینگر۔ /7مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) نیشنل کانفرنس پارٹی لیڈر مصطفی کمال نے اکھلیش یادو کی قیادت والی حکومت یو پی کا میرٹھ کے دو مسلم طلبا ء کے خلاف قوم دشمنی معاملہ سے دستبردار ہونے پر شکریہ ادا کیا۔ یہ طلباء گزشتہ اتوار کو پاکستان کے ہاتھوں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی شکست پر خوشیاں منائی تھیں۔ اس موقع پر مسٹر کمال نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند فیصلہ ہے جس کے لئے اکھلیش یادو نے ذرہ برابر بھی تاخیر نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلہ سے بہت سی باتیں از خود درست ہوگئیں۔ کچھ سیاسی پارٹیاں ہیں جو اس واقعہ کو سیاسی رنگ دینا چاہتی ہتھیں، لیکن انہیں اس کا موقع ہی نہیں ملا۔

مصطفی کمال نے جمعرات کے روز کہاں تھا کہ طلباء نے جو کچھ کہا وہ غلط تھا۔ ان کا فرض تھا کہ وہ اسپورٹس مین کی طرح برتاؤ کرتے لیکن انہوں نے سیاستدانوں کی طرف برتاؤ کیا۔ مذہب اسلام کی بھی یہی تعلیم ہے کہ ہمیں اپنے وطن سے محبت کرنی چاہیئے اور اس کا وفادار رہنا چاہیئے۔ انہیں اپنے جذبات پر کنٹرول رکھنا چاہیئے تھا اور برسر عام خوشیاں منانے سے اجتناب کرنا چاہیئے تھا۔ یاد رہے کہ سوامی ویویکانند سبہارتی یونیورسٹی موقوعہ میرٹھ نے گذشتہ ایشیا کپ کے ایک اہم میاچ میں پاکستان کی ہندوستان کے خلاف فتح پر زبردست خوشیاں منانے والے 67 کشمیری طلباء یونیورسٹی ہاسٹل سے خارج کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT