Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / کشمیری علیحدگی پسندوں کی جانب سے ہڑتال کا اعلان

کشمیری علیحدگی پسندوں کی جانب سے ہڑتال کا اعلان

سرینگر، 24 اکتوبر (یو ا ین آئی) کشمیری علیحدگی پسند قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک نے 27اکتوبر کو کشمیریوں کے لیے یومِ سیاہ اور یومِ ماتم قرار دیتے ہوئے اس دن مکمل ہڑتال کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ 71سال قبل آج ہی کے دن بھارتی فوج نے بغیر کسی آئینی اور اخلاقی جواز کے جموں کشمیر پر جبری قبضہ جمایا ہے اور جب سے یہ فوج نہتے کشمیریوں کو قتل کررہی، ان کے گھروں کو اُڑا رہی اور ان کے عزتوں کو پامال کررہی ہے ۔ علیحدگی پسند قیادت نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ 27اکتوبر 1947ء کا دن وہ منحوس دن ہے ، جب کشمیری عوام کی آزادی کو زبردستی ان سے چھین لیا گیا اور بھارت نے ان کی مرضی اور منشا کے خلاف یہاں اپنی افواج کو اُتارا۔ زبردستی کیے گئے اس قبضے سے متعلق نہ اُس وقت جموں کشمیر کے لوگوں کی رائے معلوم کی گئی اور نہ آج اُن کی امنگوں اور آرزوؤں کا احترام کیا جاتا ہے ۔گیلانی، میرواعظ اور یٰسین ملک نے مہاراجہ ہری سنگھ کے بھارت کے ساتھ کیے گیے الحاق کو متنازعہ، غیر معتبر اور غیرجمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک تو محققین نے اس الحاق کے وقوع پذیر ہونے پر ہی کئی اہم سوالات اور اعتراضات اٹھائے ہیں اور دوئم مہاراجہ کو اس طرح کا الحاق کرنے کا لوگوں کی طرف سے کوئی منڈیٹ ہی حاصل نہیں تھا۔ ایک فردواحد کو آخر کس نے یہ حق اور اختیار دیا تھا کہ وہ لاکھوں انسانوں کے مستقبل کا فیصلہ از خود کرتا اور وہ بھی اس وقت، جب اس کے خلاف بغاوت ہوچکی تھی۔

TOPPOPULARRECENT