Wednesday , June 20 2018
Home / پاکستان / کشمیری عوام اہم فریق: پاکستان

کشمیری عوام اہم فریق: پاکستان

اسلام آباد ۔ 24 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے کسی حل میں جموں و کشمیر کے عوام بھی اہم فریق ہیں۔ یہ موقف اس وقت ظاہر کیا گیا جبکہ ایک دن قبل ہندوستان نے کہا تھا کہ علحدگی پسند حریت کے ہند۔پاک مسئلہ میں رول کے تعلق سے غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔دفتر خارجہ نے آج کہا کہ پاکستان کا یہ ایقان ہے کہ جموں و کش

اسلام آباد ۔ 24 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے کسی حل میں جموں و کشمیر کے عوام بھی اہم فریق ہیں۔ یہ موقف اس وقت ظاہر کیا گیا جبکہ ایک دن قبل ہندوستان نے کہا تھا کہ علحدگی پسند حریت کے ہند۔پاک مسئلہ میں رول کے تعلق سے غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔دفتر خارجہ نے آج کہا کہ پاکستان کا یہ ایقان ہے کہ جموں و کشمیر مسئلہ کو کشمیری عوام کی خواہش کے مطابق حل کیا جانا چاہئے ۔ یہ کام اقوام متحدہ کی نگرانی میں غیر جانبدارانہ استصواب عامہ کے ذریعہ کیا جاسکتا ہے۔ اس ضمن میں سلامتی کونسل کی قراردادیں بھی موجود ہیں۔ بیان میںکہا گیا ہیکہ کشمیری عوام اہم فریق ہیں اور انہیں اپنے فیصلے کا حق حاصل ہے۔

TOPPOPULARRECENT