Wednesday , January 17 2018
Home / ہندوستان / کشمیری عوام کا دل جیتنے ترقی کا نعرہ مسترد : میر واعظ عمر فاروق

کشمیری عوام کا دل جیتنے ترقی کا نعرہ مسترد : میر واعظ عمر فاروق

سرینگر 4 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر کے علیحدگی پسندوں نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ریاست جموں و کشمیر کے عوام کے دل جیتنے ترقی کے نعرہ کو مسترد کردیا ہے اور کہا کہ کشمیر کوئی معاشی مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک سیاسی مسئلہ ہے اور ذیلی بر اعظم میں قیام امن کیلئے اس کا سیاسی حل دریافت کرنے کی ضرورت ہے ۔ اعتدال پسند حریت کا

سرینگر 4 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر کے علیحدگی پسندوں نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ریاست جموں و کشمیر کے عوام کے دل جیتنے ترقی کے نعرہ کو مسترد کردیا ہے اور کہا کہ کشمیر کوئی معاشی مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک سیاسی مسئلہ ہے اور ذیلی بر اعظم میں قیام امن کیلئے اس کا سیاسی حل دریافت کرنے کی ضرورت ہے ۔ اعتدال پسند حریت کانفرنس کے صدر نشین میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سارے علاقہ کیلئے ایک سنگین خطرہ ہے ۔ یہ ایک معاشی مسئلہ نہیں ہے اور نہ ہی معاشی مراعات سے اس کو حل کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ ٹرین خدمات متعارف کروانے سے حل ہونے والا مسئلہ بھی نہیں ہے ۔ میرواعظ نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ امن ‘ خوشحالی اور سارے علاقہ کی ترقی مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی مربوط ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جب تک اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے اس کی تاریخی نقطہ نظر کو ذہن میں نہیں رکھا جاتا اور سیاسی حقائق کو تسلیم نہیں کیا جاتا اس وقت تک غیر یقینی کیفیت کو ختم کرتے ہوئے دیرپا امن قائم ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ انہوں نے یہ ریمارکس آج نریندر مودی کے ایک بیان کے جواب میں کئے ۔ نریندر مودی آج جموں و کشمیر کے دورہ پر تھے اور انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی حکومت کی ترجیح یہ ہے کہ ترقی کے ذریعہ اس ریاست ( جموں و کشمیر ) کے ہر شہری کا دل جیتا جائے ۔ وزیر اعظم کٹرا ریل لائین پراجیکٹ کا جموں میں افتتاح کرنے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے ۔

میر واعظ نے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر پر روایتی انداز کو ترک کرے اور ایسی پالیسی اختیار کرے جو موجودہ حقائق کی عکاس ہو ۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کو حل کرنے کی سمت پیشرفت کیلئے ضروری ہے کہ بامعنی بات چیت کی جائے ۔ نریندر مودی کے دورہ کے موقع پر شہر میں تحدیدات کے نفاذ اور علیحدگی پسند قیادت کے خلاف کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے میر واغط نے کہا کہ طاقت کے استعمال کی حکمت عملی سے حالات مزید پیچیدہ ہوسکتے ہیں۔ یہ پابندیاں آج اس وقت عائد کی گئیں جبکہ آج ماہ رمضان المبارک کا پہلا جمعہ تھا ۔ اس دوران کٹر پسند حریت کانفرنس کے صدر نشین سید علی شاہ گیلانی نے کہا کہ نئی دہلی کی حکومت ترقی کے ذریعہ کشمیری عوام کے دلوں کو نہیں جیت سکتی ۔

TOPPOPULARRECENT