Saturday , November 18 2017
Home / پاکستان / کشمیری عوام ہی مستقبل کا فیصلہ کریں گے :پاکستان

کشمیری عوام ہی مستقبل کا فیصلہ کریں گے :پاکستان

اسلام آباد ۔ /24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے ساتھ جاری لفظی جنگ کے دوران پاکستان نے آج کہا کہ کشمیر کے مستقبل پر کوئی بھی فیصلہ کشمیر کے عوام ہی کرسکتے ہیں ۔  ایک دن قبل ہندوستان نے یہ واضح کردیا تھا کہ سارے جموں و کشمیر کا تعلق ہندوستان سے ہے اور یہ کبھی بھی پاکستان کا حصہ نہیں بنے گا ۔ وزیر امور خارجہ سشما سواراج کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستان کے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ وزیر خارجہ ہند نہیں بلکہ کشمیر کے عوام کرسکتے ہیں ۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے کشمیر کے عوام کو یہ حق دینے کا وعدہ کیا ہے ۔ اب وقت آچکا ہے کہ ہندوستان یہاں کی عوام کو اپنے اس حق کے استعمال کا موقع فراہم کرے ۔ اس کے لئے اقوام متحدہ کی زیرنگرانی آزادانہ و غیرجانبدارانہ استصواب عامہ کرایا جائے جہاں عوام کو پاکستان یا ہندوستان کے حق میں ووٹ دینے کا موقع فراہم ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کشمیری عوام کے اس فیصلہ کو قبول کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس حقیقت کو نظرانداز نہیں کرسکتا کہ برہان وانی کے جلوس جنازہ میں دو لاکھ سے زائد افراد شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT