Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / کشمیری قبائیلیوں کیلئے حکومت کے ہمہ جہتی فلاحی اقدامات

کشمیری قبائیلیوں کیلئے حکومت کے ہمہ جہتی فلاحی اقدامات

جموں ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ِ جموں و کشمیر نے ریاستی قبائیلی طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف فلاحی اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں غذا، تعلیم اور دیگر سماجی اقدامات شامل ہیں۔ وزیر برائے قبائیلی اُمور چودھری ذوالفقار علی نے پارلیمنٹ میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایکلویا موڈ ریسیڈنشیل اسکول (ای ایم آر ایس) جیسے تحقیقی ادارہ قائم کئے جارہے ہیں، جس سے قبائیلیوں کو تعلیم میدان میں ہی آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قبائیلی افراد خصوصاً خانہ بدوشوں کیلئے خصوصی راشن کارڈ کی اجرائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ علاوہ ازیں مختلف فلاحی اقدامات جیسے تعلیم، زراعت، ڈیری اور مویشی پالن جیسے شعبوں میں ان کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ قبائیلی اُمور سے متعلق محکمہ کی جانب سے کئے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ذوالفقار علی نے کہا کہ حکومت ان خانہ بدوشوں کی بہتری کیلئے مختلف اور ہمہ جہتی اقدامات کررہی ہے اور انہیں قومی غذائی تحفظ ایٹ اور مفتی محمد سعید فوڈ اِن ٹائٹل منٹ اسکیم (ایم این ایس ایف ای ایس) کے تحت انہیں غذائیں بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اننت ناگ ، کلگام ، راجوری ، کارگل اور پونچھ جیسے اضلاع میں ای ایم آر ایس جیسے ادارہ قائم کئے گئے ہیں جس میں 480 طلبہ کی گنجائش رکھی گئی ہے جہاں انہیں بغیر کسی معاوضہ کے رہائش ، غذا اور تعلیم فراہم کی جائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT