Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / کشمیری نوجوانوں پر فوجی مظالم، ویڈیوز سوشیل میڈیا پر وائرل

کشمیری نوجوانوں پر فوجی مظالم، ویڈیوز سوشیل میڈیا پر وائرل

سرینگر ۔ 15 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سوشیل میڈیا پر دو ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئے ہیں جن میں فوجی سپاہیوں کو نوجوانوں کو زد و کوب کرنے اور انہیں مخالف پاکستان نعرے لگانے کے لیے مجبور کرتے دکھایا گیا ہے ۔ کشمیر میں فوج کی اس کارروائی کو حقوق انسانی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے تنقیدیں کی جارہی ہیں ۔ ایک ویڈیو میں پلوامہ ڈگری کالج کے ایک طالب علم کو چار فوجی جوانوں نے زمین پر لٹا دیا اور اسے لکڑی سے بری طرح زد و کوب کیا جارہا ہے ۔ دوسرے ویڈیو میں تین نوجوانوں کو ایک فوجی گاڑی میں دکھایا گیا جہاں سپاہی پاکستان کے خلاف نعرے لگانے اور ’ پاکستان مردہ باد ‘ کہنے کے لیے مجبور کررہے ہیں ۔ سپاہی ان نوجوانوں کو تھپڑ مارنے اور لکڑی سے زد و کوب کرنے سے پہلے پوچھ رہے ہیں آزادی چاہئے تم کو ؟ فوجی گاڑی میں موجود ایک نوجوان زخمی حالت میں ہے اور اس کی پیشانی سے خون بہہ رہا ہے ۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ویڈیوز کب لیے گئے ہیں ۔ سوشیل میڈیا پر تیزی سے پھیل جانے کے بعد ہر گوشہ سے اس پر تنقیدیں کی جارہی ہیں ۔ سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے اسے تکلیف دہ قرار دیا اور چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے ریاستی پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے ۔ فوج نے بھی واقعہ کی داخلی تحقیقات شروع کردی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT