Wednesday , December 12 2018

کشمیری نوجوان کی ہلاکت پر میر واعظ عمر فاروق کی شدید مذمت

سرینگر۔4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)صدرنشین اعتدال پسندحریت کانفرنس میر واعظ عمر فاروق نے آج کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے شمالی علاقہ سوپور میں نامعلوم افراد کی جانب سے 25 سالہ مسلم نوجوان کو گولی مارکر ہلاک کردیئے جانے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے اور اس واقعہ کی مذمت بھی کی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں شدت کے ساتھ 25 سالہ عارف احمد صوفی کی بے رحمانہ ہلاکت کی مذمت کرتا ہوں۔ مجھے اس واقعہ سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی شخص کی بے رحمانہ ہلاکت انسانیت کے خلاف ہے۔ واضح رہے کہ عارف احمد صوفی کا تعلق ہنڈوارہ کے ویپورہ ینسو سے تھا جنہیں گزشتہ رات نامعلوم افراد نے گولی مارکر ہلاک کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT