Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / کشمیری پنڈتوں کا اعتماد بحال کرنا ضروری : محبوبہ مفتی

کشمیری پنڈتوں کا اعتماد بحال کرنا ضروری : محبوبہ مفتی

تل ملا ۔12جون ( سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے آج کہا کہ کشمیری پنڈتوں میں  اعتماد کی بحالی ضروری ہے تاکہ وہ وادی کشمیر میں مستقل رہائش کیلئے واپس آجائیں ۔ موجودہ صورتحال ایسی نہیں ہے کہ وہ ان کے آبائی مقامات پر قیام کرسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کشمیری پنڈتوں سے اپیل کرتی ہیں کہ انہیں اُن پر بھروسہ کرنا چاہیئے اور اُن کیلئے دعا کرنی چاہیئے کیونکہ ان کی حکومت وادی کشمیر میں امن بحال کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے ۔ محبوبہ مفتی نے سرینگر سے 25کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع کھیر بھوانی مندر میں یاتریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس برادری میں اعتماد بحال کرنا ضروری ہے۔
تاکہ وہ اپنے آبائی مقامات پر واپس آسکیں ۔

TOPPOPULARRECENT