Thursday , September 20 2018
Home / کشمیری پنڈتوں کیلئے نو آبادیات نا قابل قبول

کشمیری پنڈتوں کیلئے نو آبادیات نا قابل قبول

سرینگر۔/3جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر کی اہم مذہبی تنظیموں نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیری پنلات جو 1970ء میں وادی سے ہجرت کرگئے تھے، انھیں واپسی کا پورا پورا حق ہے اور اگر وہ واپس آنا چاہتے ہیں تو ان کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ لیکن ساتھ ہی ساتھ ان تنظیموں نے مرکزی حکومت کو یہ انتباہ بھی دیاکہ واپس آنے والے پنڈتوں کے

سرینگر۔/3جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر کی اہم مذہبی تنظیموں نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیری پنلات جو 1970ء میں وادی سے ہجرت کرگئے تھے، انھیں واپسی کا پورا پورا حق ہے اور اگر وہ واپس آنا چاہتے ہیں تو ان کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ لیکن ساتھ ہی ساتھ ان تنظیموں نے مرکزی حکومت کو یہ انتباہ بھی دیاکہ واپس آنے والے پنڈتوں کے لئلے کوئی علحدہ نو آبادیات قائم نہ کی جائے۔ صدر مجلس اتحاد ملت جموں و کشمیر مفتی بشیر الدین نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پنلات کشمیری سماج کا اہم حصہ ہیں۔ انہیں 1990ء میں ایک سازش کے تحت وادی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا۔ انہیں واپس آنے کا پورا اختیار ہے اور وہ اپنے آبائی مقامات پر اپنے مسلم ہمسایوں کے ساتھ ایک بار پھر آباد ہوسکتے ہیں اور عام شہری کی طرح زندگی گزار سکتے ہیں۔ ہم ان کا خیرمقدم کریں گے۔یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ مجلس تقریباً ایک درجن مختلف مذہبی تنظیموں کی نمائندہ فورم ہے جن میں جماعت اسلامی اور جمعیت اہل حدیث بھی شامل ہیں۔ مفتی بشیر الدین جموں و کشمیر کے مفتی اعظم بھی ہیں انہوں نے کہاکہ اگر مرکزی حکومت نے پنڈتوں کیلئے نو آبادیات قائم کرنے کی کوشش کی تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بشمول پنڈتوں کی اکثریت اس منصوبہ پر پس و پیش کا شکار ہے اور اسے کبھی قبول نہیں کرے گی۔

خاتون کو ’ برہنہ کرنے‘ کی دھمکی دینے والے شیوسینا ایم ایل اے کے خلاف ایف آئی آر
ممبئی۔/3جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) شیوسینا ایم ایل اے پرکاش بالا ساونت کے خلاف مضافاتی علاقہ باندرہ میں ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈیولپمنٹ کے تعلق سے ایک خاتون کے ساتھ ہوئی لفظی بحث اور اس کے بعد ان کا ایہ ریمارک کہ ’ وہ خاتون کو برہنہ کرکے زدوکوب کریں گے‘ نے تنازعہ پیدا کر دیا ہے اور انکے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ خاتون نے کھیرواڑی پولیس اسٹیشن میں جو ایف آئی آر درج کروائی ہے اسکے مطابق ساونت نے کہا تھا کہ وہ خاتون کو سب کے سامنے برہنہ کرکے اس کی پٹائی کریں گے۔ خاتون کی عمر 50سال بتائی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT