Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / کشمیری پنڈتوں کے قتل کے معاملے میں نظر ثانی کی درخواست خارج

کشمیری پنڈتوں کے قتل کے معاملے میں نظر ثانی کی درخواست خارج

نئی دہلی، 27اکٹبوبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے کشمیری پنڈتوں کے قتل کے 215 معاملوں کی جانچ کے مطالبے کی درخواست آج مسترد کردی ۔ روٹس ان کشمیر نام کی تنظیم نے 1989-90 میں کشمیری پنڈتوں کے قتل کے 215 معاملوں کے جانچ کا مطالبہ کیا تھا۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی والی بینچ نے روٹس ان کشمیر کی نظر ثانی کی درخواست سے متعلق عرضی پر چیمبر میں سماعت کے بعد خارج کردیا۔ تنظیم نے اپنی نظر ثانی والی درخواست میں کہا تھا کہ اگر 33 سال پرانے سکھ مخالف فسادات معاملے کو دوبارہ کھولنے اور اس کی تحقیقات کا حکم دیا جا سکتا ہے تو 27 سال پرانے کشمیری پنڈتوں کے قتل کے معاملے میں ایسا کیوں نہیں کیا جاسکتا؟ عدالت عظمی نے اسی سال 24 جولائی کو روٹس ان کشمیر کی اس عرضی کو خارج کر دیا تھا جس میں اس نے 1989-90 میں کشمیری پنڈتوں کے قتل کے 215 واقعات کی جانچ کی مانگ کی تھی۔ اس وقت کے چیف جسٹس جے ایس کھیہر کی سربراہی والی بینچ نے عرضی گزار سے پوچھا تھا کہ آپ 27 سال سے کہاں تھے ؟

TOPPOPULARRECENT