Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / کشمیری ڈرائیوروں کو بھارت ماتا کی جئے کہنے پر مجبور کیا گیا

کشمیری ڈرائیوروں کو بھارت ماتا کی جئے کہنے پر مجبور کیا گیا

نئی دہلی۔20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا پنجاب یونٹ کے کارکنوں نے کشمیری مسلم ٹرکرس (لاری ڈرائیوروں) کو بھارت ماتا کی جئے اور پاکستان مردہ آباد کہنے پر مجبور کیا گیا۔ انگریزی روزنامہ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق شیوسینا کارکنوں نے یہ دھمکی دی کہ حب الوطنی ثابت کرنے کے لئے یہ نعرہ بھی ناکافی ہوا تو جموں و کشمیر کے راستہ میں ان کے ٹرکس روک دیئے جائیں اور انہیں پاکستانی پرچم جلادینے پر اصرار کیا جائیگا۔ بصورت دیگر انہیں زدوکوب بھی کیا جاسکتا ہے۔ شیوسینا پنجاب یونٹ کے صدر راجیو ٹنڈن نے کہا کہ امرناتھ یاترایوں کے ساتھ مبینہ ہراسانی پر کشمیری نوجوانوں کو سبق سکھانا ضروری ہوگیا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT