Saturday , November 18 2017
Home / پاکستان / کشمیری کاز سے دغابازی ، نواز شریف پر تنقید

کشمیری کاز سے دغابازی ، نواز شریف پر تنقید

اسلام آباد 6 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف کو آج اسلام پسند جماعتوں اور اُن گروپس کی تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا جو کشمیر میں عسکریت پسندوں کی حمایت کرتی ہیں۔ جماعت الدعوۃ سربراہ اور ممبئی حملہ کا ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کی زیرقیادت گروپ نے پریس کلب کے باہر ایک پریس کانفرنس منعقد کی جس میں کشمیری عوام سے یوم یگانگت منایا گیا۔ حافظ سعید تقریباً تین سال کے بعد عوام کے سامنے دکھائی دیئے۔ انھوں نے جہاں حکومت پر تنقید کی وہیں فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کی تعریف کی۔ انھوں نے کہاکہ وزیراعظم، قائد اعظم محمد علی جناح، لیاقت علی خاں اور پاکستان کے بانیوں کی راہ پر چلنے کے پابند ہیں۔ انھوں نے کشمیری کاز سے دغا بازی نہیں کرنی چاہئے۔ انھوں نے نواز شریف سے کہا ہے کہ وہ کشمیری کاز کی نہ صرف تائید کریں بلکہ یونائیٹیڈ جہاد کونسل (یو جے سی) کی ستائش کریں جس نے پٹھان کوٹ حملہ کا دعویٰ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT