Sunday , June 24 2018
Home / سیاسیات / کشمیر : اسمبلی چناؤ کا آج چوتھا مرحلہ

کشمیر : اسمبلی چناؤ کا آج چوتھا مرحلہ

سرینگر ، 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں پانچ مراحل والے چناؤ کے دوسرے آخری راؤنڈ کیلئے ماحول تیار ہے جس میں 182 امیدواروں بشمول دو وزارت اعلیٰ خواہش مندوں اور اسپیکر اسمبلی کی انتخابی قسمت کل مہربند ہوجائے گی۔ ریاست کے چار اضلاع سرینگر، اننت ناگ، شوپیان (وادیٔ کشمیر) اور سامبا (جموں خطہ) کی 18 اسمبلی نشستوں کیلئے زائد از 14.73 لاکھ ووٹرس بشمول 7.05 لاکھ خواتین اپنے حق رائے دہی سے استفادے کے اہل ہیں، جس کیلئے 1,890 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT