Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / کشمیر انکاؤنٹر میں لشکر طیبہ کا خطرناک دہشت گرد ہلاک

کشمیر انکاؤنٹر میں لشکر طیبہ کا خطرناک دہشت گرد ہلاک

سرینگر۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر میں لشکر طیبہ کا خطرناک دہشت گرد جس کے سَر پر 10 لاکھ روپئے کا انعام تھا، آج انکاؤنٹر میں ہلاک ہوگیا۔ سکیورٹی فورسیس کیلئے یہ بہت بڑی کامیابی سمجھی جارہی ہے۔ وہ ضلع پلوامہ میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی اور انکاؤنٹر میں ہلاک ہوا ہے۔ مہلوک دہشت گرد ارشاد ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ کا ساکن تھا۔ وہ پولیس کو جون 2013ء میں 8 فوجی جوانوں کی ہلاکت کے علاوہ فوج اور پولیس پر کئے گئے کئی حملوں میں مطلوب تھا۔ اس دہشت گرد کو شدت سے مطلوب دہشت گردوں میں “A+” زمرہ کے تحت رکھا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ارشاد کو ایک انکاؤنٹر میں ہلاک کیا گیا۔ پولیس کو خصوصی اطلاع ملنے پر فوج کے ہمراہ کارروائی کی گئی۔ جیسے ہی فوج اور پولیس نے اس کے ٹھکانے کا محاصرہ کیا، فائرنگ شروع کی گئی۔ روپوش دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے فوری بعد فوج کو طلب کرلیا گیا اور مشترکہ آپریشن میں آخرکار وہ مارا گیا۔ ارشاد اپنے آبائی ضلع میں  2011ء سے سرگرم تھا۔

TOPPOPULARRECENT