Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / کشمیر : انکاونٹرس میں عسکریت پسند ہلاک ، فوجی زخمی

کشمیر : انکاونٹرس میں عسکریت پسند ہلاک ، فوجی زخمی

سرینگر ۔ 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک عسکریت پسند کو گولی مار دی گئی جبکہ ایک فوجی خوفناک فائرنگ کے تبادلہ میں زخمی ہوگیا جبکہ ضلع بارہمولہ کے قریب خط قبضہ کے پاس اوری سیکٹر میں عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ تاحال ایک نامعلوم عسکریت پسند کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ اطلاعات موصول ہونے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔ مہلوک عسکریت پسند کی شناخت اور کس تنظیم سے اس کا تعلق تھا ہنوز معلوم نہیں ہوسکا۔ ایک فوجی 4 بجے شام تازہ انکاونٹر میں زخمی ہوگیا جو رفیع آباد کے وج دیہات میں پیش آیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT