Thursday , December 13 2018

کشمیر -بنگلہ دیش سیاحتی روابط کے فروغ کی مساعی

سری نگر ۔10 اپریل(سیاست ڈاٹ کام)کشمیر اور بنگلہ دیش کے درمیان سیاحتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے پڑوسی ملک کے لئے 16 ٹور آپریٹرس کا ایک وفد اِن دنوں وادی کے دورے پر ہے ۔ وفد کی قیادت کرنے والے رضاالاکرم جوکہ بنگلہ ‘اِن باؤنڈ ٹور آپریٹرس ایسوسی ایشن’ کے صدر بھی ہیں، کا کہنا ہے کہ قدرتی خوبصورتی سے مالا مال یہ وادی بنگلہ دیشی سیاحوں کی ایک پسندیدہ جگہ بن سکتی ہے ۔ انہوں نے کشمیری ٹور آپریٹرس کو بنگلہ دیش میں رواں برس اکتوبر میں ہونے والے ‘ٹریول میلے ‘ میں شرکت کی دعوت دی۔ رضاالاکرم کا کہنا ہے کہ کشمیر کی طرح بنگلہ دیش بھی ‘غلط تصورات’ کا شکاربن گیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT