Friday , February 23 2018
Home / ہندوستان / کشمیر :تلاشی مہم کے دوران لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال

کشمیر :تلاشی مہم کے دوران لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال

سرینگر10نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) شمالی کشمیر کے باندی پورہ ضلع میں آج تلاشی مہم میں خلل ڈالنے پر لوگوں کو منتشر کرنے کے لئے سلامتی دستوں نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے داغے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے حاجن میں بنگار محلہ علاقہ میں سلامتی دستوں کی مشترکہ مہم شروع ہونے کے فوراً بعد آس پاس کے مقامی لوگ سڑک پر آگئے اور نعرے بازی کرنے لگے ۔ مظاہرین ، محاصرہ والے مقام کی جانب بڑھنے کی کوشش کررہے تھے ۔ موقع پر تعینات سلامتی دستوں نے انہیں وہاں سے جانے کے لئے کہا لیکن انہوں نے اس سے انکار کیا لیکن اس کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوااور مظاہرین پولیس پر مسلسل پتھراؤ کرتے رہے ۔ جس کے بعد پولیس جوانوں نے لاٹھی چارج کیا۔ انہوں نے بتایاکہ بعد میں سلامتی دستوں نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغے ۔ متاثرہ علاقہ میں دکانیں اور کاروباری ادارہ بند رہے اور سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بھی متاثر تھی۔

TOPPOPULARRECENT