کشمیر حملوں میں کوئی رول نہیں ،پاکستان کا ادعا

اسلام آباد 8 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے آج ہندوستان کے اس الزام پر سخت ردعمل ظاہر کیا کہ سرحد پار سے آئے دہشت گرد کشمیر کے حالیہ حملوں کیلئے ذمہ دار ہیںاور حافظ سعید کو پاکستان کی تائید قومی دھارے کی دہشت گردی ہے ۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ ہم اس الزام کا سخت نوٹ لیتے ہیں۔ پاکستان ان بے بنیاد الزامات کو سختی سے م

اسلام آباد 8 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے آج ہندوستان کے اس الزام پر سخت ردعمل ظاہر کیا کہ سرحد پار سے آئے دہشت گرد کشمیر کے حالیہ حملوں کیلئے ذمہ دار ہیںاور حافظ سعید کو پاکستان کی تائید قومی دھارے کی دہشت گردی ہے ۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ ہم اس الزام کا سخت نوٹ لیتے ہیں۔ پاکستان ان بے بنیاد الزامات کو سختی سے مستردکرتا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی سے لڑائی میں پیش پیش رہا ہے اور وہ خود اس کا سب سے بڑا شکار ہے۔ ہندوستان نے جمعہ کو کہا تھا کہ اقوام متحدہ کے نامزد دہشت گرد اور ممبئی دہشت گرد حملوں کے سرغنہ حافظ سعید کو حکومت کی سرپرستی قومی دھارے کی دہشت گردی کے سوا کچھ نہیں ۔

TOPPOPULARRECENT