Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / کشمیر دہشت گردی کیلئے امداد کیس قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے آج چارج شیٹ داخل

کشمیر دہشت گردی کیلئے امداد کیس قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے آج چارج شیٹ داخل

نئی دہلی ۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر میں دہشت گردی اور علحدگی پسند سرگرمیوں کیلئے مبینہ امداد دیئے جانے کے ایک کیس میں کشمیری علحدگی پسند قائدین اور تاجرین کے خلاف تحقیقات کے 6 ماہ بعد قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے کل چارج شیٹ داخل کی جائے گی۔ تحقیقاتی ایجنسی نے جن افراد کے خلاف الزامات وضع کئے ہیں ان کے نام ظاہر کرنے سے انکار کردیا۔ عہدیداروں نے کہا کہ اس کیس کے سلسلہ میں کافی مواد اور ٹیکنیکل شواہد اکھٹے کئے گئے ہیں۔ اس کیس میں گرفتار ملزمین کی پولیس و عدالتی تحویل کل ختم ہوجائے گی۔ انسداد دہشت گردی قانون کے تحت تحقیقاتی ایجنسی نے اس کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے 6 ماہ کے اندر چارج شیٹ داخل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اگر وہ ناکام ہوتی ہے تو ملزمین کو ضمانت پر رہا کیا جاسکتا تھا۔ این آئی اے نے الطاف احمد شاہ عرف الطاف فنٹوش کو گرفتار کیا تھا جو علحدگی پسند لیڈر سید علی شاہ گیلانی کے داماد ہیں۔

TOPPOPULARRECENT