Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / کشمیر دہشت گرد حملے کے خلاف سعیدآباد میں پاکستانی پرچم نذرآتش

کشمیر دہشت گرد حملے کے خلاف سعیدآباد میں پاکستانی پرچم نذرآتش

حیدرآباد ۔ 18 ؍ ستمبر ( سیاست نیوز) کشمیر میں فوجی ہیدکوارٹر کو عسکریت پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا جانے کے خلاف سعیدآباد میں دائیں بازو کے شدت پسند عناصر نے پاکستان کا پرچم نذر آتش کیا ۔ فوج پر حالیہ کے عرصہ کے دوران اب کے بدترین حملے میں آج 17 فوجی جوان ہلاک ہوئے اور 19 زخمی ہوئے ۔ شمالی کشمیر کے اُری ٹاون میں ہوئے اس حملے کے خلاف اپنا احتجاج درج کرانے کے لئے دائیں بازو جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے سعیدآباد جئے ہند ہوٹل روڈ پر زبردست احتجاج کرتے ہوئے پاکستانی پرچم کو نذر آتش کیا اور پاکستان مردہ آباد کے نعرے لگائے ۔اس احتجاج کے نتیجہ میں سعیدآباد تا شمس آباد ایر پورٹ جانے والی ٹریفک متاثر ہوگئی ۔

TOPPOPULARRECENT