Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / کشمیر: ریلوے املاک کو شدید نقصان ‘خدمات معطل

کشمیر: ریلوے املاک کو شدید نقصان ‘خدمات معطل

سری نگر ، 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر میں جموں خطہ کے بانہال اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل خدمات جمعرات کو معطل کردی گئیں۔ یہ خدمات تین دنوں کی معطلی کے بعد بدھ کے روز بحال کی گئی تھیں۔ دوبارہ معطلی کا فیصلہ جنوبی کشمیر میں بجبہاڑہ اور پنزگام ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان بدھ کو پیش آئے پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات کے پیش نظر لیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ نوجوانوں کے ایک گروپ نے بجبہاڑہ اور پنزگام ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان والے حصے پر بدھ کے روز نہ صرف چلتی ریل گاڑیوں پر پتھراؤ کیا بلکہ ریلوے ٹریک اور سگنل سسٹم کو بھی شدید نقصان پہنچایا‘ نقصان کا تخمینہ لاکھوں روپے بتایا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT